پیر، 4 نومبر، 2013

Mulk Key Waseeh Tar Mufaad Main .. By Ali Hussain

Mulk Key Waseeh Tar Mufaad Main .. By Ali Hussain

ملک کے وسیع تر مفاد میں !!! ضرب علی علی حسین !!!
خدائے برتر نے پاکستان کو وجود ہی زمین پرایسے خطے میں دیا ہے جہاں پاکستان کے اپنے عوام کوپاکستان کے مفادات کا خود خیال ہو نہ ہو اس کے مفادات کا ساری دنیا(پاکستانی حکمرانوں کے لئے ساری دنیا امریکہ ہی ہے) کو خیال ضرور ہے،اور ان مفادات کا خیال رکھنا بھی پاکستانیوں نے ساری دنیا(امریکہ) پر ہی چھوڑ رکھا ہے.
مگر جعلی مینڈیٹ سے آنے والی پاکستانی حکومت کے اپنے وسیع تر مفاد امریکہ سے وابستہ ہیں لہٰذا نہ ملک میں کوئی بڑے ڈیم بنا ئے جانے کا کوئی مستقبل قریب میں امکان ہے نہ ہی ملک کو کوئی سہی سمت دینے اور نہ ہی دہشت گردی کی نام نہاد جنگ سے نکلنے کا کوئی منصوبہ ہے.ملک کےعوام کے مارے جانے کے لئے امریکہ اور نیٹو روٹ پر ملک کے مفاد میں فیصلے ہونے کی امید ہے.کیونکہ ملک کا ہو نہ ہو ان نام نہاد جعلی منڈیٹ والوں کے مفاد کو ہی یہ ملکی مفاد کہہ کہہ کے عوام کو بیوقوف بناتے آ ئے ہیں اور بناتے رہیں گے.اور نجانے کب تک عوام بیوقوف بنتے رہیں گے.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں